قرآن فہمی کورسز کے ذریعے دین کے شائق حضرات تک قرآنی عربی کی تعلیم اور دین کی بنیادی تعلیمات کا ابلاغ مقصود ہے
اس وقت انجمن کمپلیکس اور جامعہ امام نعمان بن ثابت متصل نعمانسجد ، فیڈرل بی ایریا میں یہ کورسز جاری ہیں۔
دونوں پروگرام ہر اتوار کو منعقد ہوتے ہیں ۔
سیمینار ہال ، انجمن کمپلیکس، نارتھ ناظم آباد میں ہونے والے پروگرام کے اوقات 10:30 تا 1:00دوپہر تک ہیں ، جبکہ نعمان مسجد،فیڈرل بی ایریا میں ہونے والے پروگرام کا وقت 2:00 تا 4:00 تک ہے۔
نارتھ ناظم آباد میں ہونے والے پروگرام کے ایجنڈے میں تجوید، ترجمہ قرآن ، حفظ و فہم حدیث ، اسٹڈی سرکل/ تربیت درس حدیث/فقہی تعلیم وتربیت جیسے پروگرام شامل ہیں
جامعہ امام نعمان بن ثابت متصل نعمان مسجد ، فیڈرل بی ایریا میں اتوار کی ہرنشست کے لئے ایک موضوع قرار دیا گیا ہے۔ جس کے لئے ایک منتخب قرآنی حصہ منتخب کیا گیا ہے۔
ابتدا میں جناب خاور بٹ صاحب کے اسٹائل میں قرآنی تفہیم حاصل کی جاتی ہے،جس کے بعد اس حصے میں موجود گرامر کا گرامر کی کلاس میں الگ سے احاطہ کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پریزنٹیشن کے ذریعے پھر اس حصے کی تشریح بیان کی جاتی ہے۔ |